5 دسمبر، 2008، 12:38 PM

شیخ محمد یزبک

حزب اللہ قومی مصالحتی مذاکرات کے مثبت نتائج کی تلاش میں ہے

حزب اللہ قومی مصالحتی مذاکرات کے مثبت نتائج کی تلاش میں ہے

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے مکہ مکرمہ میں مہر کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے لبنان میں قومی مصالحتی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ان مذاکرات کے مثبت نتائج کی تلاش میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ محمد یزبک مکہ مکرمہ میں حج کےاعمال بجا لانے کے لئے آئے ہیں انھوں نے مکہ مکرمہ میں مہر کے نامہ نگار سےگفتگو کرتے ہوئے لبنان میں قومی مصالحتی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ان مذاکرات کے مثبت نتائج کی تلاش میں ہے۔انھوں نے کہا کہ مذاکرات کا ہدف ایک گروپ کی دوسرے گروپ پر کامیابی نہیں بلکہ اس کا ہدف قومی مصالح اور مفادات میں تمام گروپوں کا متحد ہوکر ایک ہی صف میں کھڑے ہونا ہے اور یہ ایسا ہدف ہے جو تمام گروپوں کے مفاد میں ہے شیخ یزبک نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور سعد حریری کے درمیان ملاقات کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کے اچھے اور مثبت اثرات لبنان کی سیاسی فضا میں پیدا ہوگئے ہیں انھوں نےلبنان میں ہونے والے پارلیکمانی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات میں تمام گروپ باہمی ہمدلی اور ہمدردی کے ساتھ شرکت کریں گے اور یہ انتخابات تمام سیاسی گروہوں کے مفاد میں ہیں۔

 

News ID 795374

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha